پولیس چوکی راجے والا نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

 پولیس چوکی راجے والا نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار )چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی ہدایت پر نئی تعمیر ہونے والی پولیس چوکی راجے والا نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔۔۔

 دو کروڑ 32لاکھ روپیہ کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی پولیس چوکی کی عمارت کا افتتاح گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کیا تھا چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو نئی تعمیر ہونے والی عمارت اس میں حاصل سہولیات اور عملہ سے متعلق ڈی ایس پی فیاض احمد ہنجرا نے بریفنگ دی چیف الیکشن کمشنر نے پولیس عملہ کو ہدایت کی کہ علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش ائیں پیش ا کر ان کے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں تاکہ انہیں پریشانی نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں