سکریپ پگھلانے والی بھٹیوں کیخلاف آپریشن کا حکم

سکریپ    پگھلانے     والی    بھٹیوں     کیخلاف     آپریشن   کا    حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے سرگودھا،خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے رہائشی و گنجان علاقوں میں سکریپ، پلاسٹک سمیت دیگر دھاتوں کو پگھلانے والی بھٹیوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کا حکم دیا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق اعظم مارکیٹ، مقام حیات، کوٹ فرید، رحمان پورہ ، گلشن جمال ،اسلام پورہ سمیت اکثر شہری آبادیوں میں مکانات کرایے پر حاصل کر کے عام دیسی طریقوں کے ذریعے بھٹی میں سکریپ جلا کر اس میں سے دھاتیں الگ کر کے مختلف نوعیت کی اشیاء تیار ی کا سلسلہ ان دنوں عروج پر ہے یہ صنعتی یونٹس ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ لوگوں میں نت نئی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو رہے ہیں ،جبکہ کوڑا کرکٹ سے اٹھائے گئے پلاسٹک کو انہی بھٹیوں میں ایک مقررہ درجہ حرارت تک پگھلا کر گھروں میں عام استعمال ہونیوالے برتنوں کے ہینڈل بنائے جاتے ہیں ،اورنکلنے والا فضلہ فیکٹریوں کی انتظامیہ مناسب طریقے سے تلف کرنے کی بجائے انہی رہائشی آبادیوں میں گلیوں کے کنارے اور کھلے پلاٹس میں گرا دیتے ہیں ،جبکہ بھٹیوں کے چلنے سے پیدا ہونیوالے شور سے بھی لوگوں میں کم سننے کی بیماریاں عام ہیں ،جس کی روک تھام کیلئے حکومت پنجا ب نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں کاروائی کی رپورٹ جلد از جلد بھجوانے کا کہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں