حاجی ملک غلام احمد کنیرا کی ہمشیرہ کا انتقال

قائد آباد( نمائندہ دنیا )چیئرمین حاجی ملک غلام احمد کنیراکی ہمشیرہ ، حاجی ملک رب نواز کنیرا کی ا ہلیہ۔۔۔
میونسپل کمیٹی قائدِ آباد کے سابق کونسلر حاجی ملک محمد آصف کنیرا کی والدہ وفات پا گئیں ، مرحومہ کے نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات سمیت ڈاکٹرز، وکلاء ، صحافی ، تاجر برادری ، معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نواحی موضع احمدال کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔