چیف ایگزیکٹو فیسکو نے 3ایس ڈی اوز معطل کر دئیے

چیف ایگزیکٹو فیسکو نے 3ایس ڈی اوز معطل کر دئیے

میانوالی (نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے 3ایس ڈی اوز کو نوکری سے معطل کردیا۔

معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او ملت ٹاؤن سب ڈویژن وسیم باری،ایس ڈی او بخاریاں سب ڈویژن شفقت اللہ اور ایس ڈی او لالیاں سٹی سب ڈویژن آصف شہزاد شامل ہیں۔ان ایس ڈی اوز کو فیسکو کے صارفین سے ناروا سلوک کرنے اور محکمانہ غفلت پر معطل کیاگیا ہے ،معطلی کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ فیسکو ریجن کے تمام آپریشنل افسر اپنا قبلہ درست کرلیں اور صارفین کے مسائل کے حل کوفوقیت دیں کیونکہ صارفین فیسکو کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کو بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے ۔تمام آپریشن سٹاف صارفین کی ٹیلیفون کالز کو فوری اٹینڈ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں