سوشل میڈیا پر بدمعاشی کی ویڈیو وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا حکم

سوشل میڈیا پر بدمعاشی کی  ویڈیو وائرل کرنے والے  ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا حکم

کندیاں(نمائندہ دنیا )سوشل میڈیا پر پپلاں کا رہائشی وقاص ٹک ٹاکر بدمعاشی کی غلط ویڈیو بناکر وائرل کررہا ہے ۔

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے اس کا نوٹس لے لیا ایس ایچ او تھانہ پپلاں کو فوری طور پر اس ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ پپلاں پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کررہی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گاسوشل میڈیا پر بدمعاشی یا معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنیوالی ویڈیوز بنانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں