تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں‘ حافظ عبدالرشید

 تاجروں کے مسائل حل کرنے میں  کردار ادا کررہے ہیں‘ حافظ عبدالرشید

بھیرہ(نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجران بھیرہ اپنے سرپرست سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر اور۔

 صدر حاجی سیٹھ محمد اصغر کی قیادت میں نہ صرف تاجروں کے مسائل حل کرنے بلکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حسب روایت اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے یہ بات مرکزی انجمن تاجران بھیرہ کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالرشید انصاری جائنٹ سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ئے کہی انہوں نے کہا کہ بعض ٹاؤٹ عناصر انجمن تاجران کا نام استعمال کر کے مفادات اٹھانے اور افسران و عوام کو بلیک میل کرنے میں مصروف ہیں جن کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں