پاکستان کسی انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا:سرادار علی حسین

پاکستان کسی انتشار کی سیاست کا  متحمل نہیں ہوسکتا:سرادار علی حسین

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سرادار علی حسین بلوچ نے کہا ہے کہ قوم کو دھوکہ دینے اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے والے طالع آزما سیاستدانون کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔۔

 اب پاکستان میں اب وہی سیاست کریں گے جو عوامی خدمت کو ترجیح دیں گے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، مسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کسی انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، دھرنے مسائل کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے ہر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں