جنگلات کی کٹائی ، لکڑی چوری کا سلسلہ جاری

جنگلات  کی   کٹائی  ،  لکڑی  چوری  کا  سلسلہ  جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سرکل میں وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی، لکڑی چوری اورسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کاغذی کارروائی ثابت ہوئے اور بے ضابطگیوں کے جاری سلسلہ نے صورتحال مزید گھمبیر بنا دی ہے ۔۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جنگلات کے اطراف آٹھ کلو میٹر کی حدود میں آرا مشینوں،لکڑی کے کارخانوں،گوداموں ، بھٹوں کے قیام پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، جس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اس حوالے سے 11ماہ کے دوران ایک بھی اجلاس نہیں ہوا اور ذمہ داران نے بھی حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی ، جبکہ سیاسی کشمکش کے باعث صوبائی حکام نے بھی توجہ ہٹا لی ، اور پہلے سے قائم یونٹس کو مقررہ حدود سے باہر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس اور انتظامیہ کی مشترکہ چیک پوسٹوں کا درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے جس کے باعث جنگلات کی بے دریغ کٹائی اوریہاں سے لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل بدستور جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں