آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی سستی نہ ہو سکی

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی سستی نہ ہو سکی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود ضلع خوشاب میں روٹی اور نان کی قیمت کم نہ ہو سکی، 15روپے اور نان 20روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے اضلاع فیصل آباد،جہلم، چکوال، پاکپتن نارووال ‘ملتان‘ ساہیوال‘سرگودھا‘ خوشاب اور اٹک میں20 کلو آٹے کے تھیلے 1610روپے اور10 کلو تھیلے کی قیمت 805 روپے مقرر کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ لیکن بد قسمتی سے پر ہوٹلوں اور تندوروں پر نرخوں کی مانیٹرنگ کا موثرنظام موثر نہ ہونے کے باعث ضلع خوشاب کے عوام تک آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات نہ پہنچ سکے ، خوشاب اور جوہر آباد کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں