کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے چیکنگ موثر بنانیکا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کھاد کی سمگلنگ اور ۔
منافع خوری روکنے کیلئے مینوفیکچررز اور ڈیلرز کی آن لائن مانیٹرنگ اور سٹاکس کی فیزیکل چیکنگ کے نظام کو مزید مربوط اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ کے مقابلہ میں 15فیصد زائد سپلائی کی گئی، جبکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں یوریا کھاد کی سپلائی نہیں ہوئی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ متذکرہ کھاد کا ایک بڑا حصہ ذخیرہ کرنے کیساتھ ساتھ ممکنہ طور پر سمگل کیا جاسکتا ہے ،اور فصل ربیع سیزن2024-25کے تحت گندم سمیت دیگر اجناس کی بیجائی کے موقع پر صورتحال مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس پر حکومت کی جانب سے کھاد کی تیاری، سپلائی اور فروخت کے امور کی آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس ضمن میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت حکام کو گائیڈ لائن اور سٹاکس کی ریگولر چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے اورترجیح بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔