رانا منورغوث کا صوبائی وزیر بننے کے بعد آبائی شہر میں استقبال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رانا منورغوث خاں کا صوبائی وزیر بننے کے بعد اپنے آبائی شہر آمد پرحلقہ کی عوام اور شہریوں کی طرف سے تاریخی استقبال کیاگیا۔
رانامنورغوث خاں صوبائی وزیر برائے عشر و زکوت بننے کے بعد اپنے آبائی شہر سرگودھا آئے جس پر حلقہ کی عوام اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں سیال موڑ پر انکا استقبال کیا اور قافلہ کی صورت میں راستے میں مختلف مقامات پر استقبال کرتے ہوئے ان کے آبائی گھر چک نمبر120جنوبی تک پہنچایا ۔ اس موقع پر حلقہ کی عوام کا کہنا تھا کہ رانا منورغوث خاں ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہے انہوں نے ہمیشہ حلقہ کی عوا م کی فلاح و بہبود کیلئے کا م کئے ہیں۔انکے صوبائی وزیر بننے پر ہم اور زیادہ پرامید ہے کہ ہمارا شہر سرگودھا مزید ترقی کریگا۔ صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ رانا منور غوث خاں کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔