کمشنر کا خوشاب روڈ کا معائنہ،بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا

کمشنر کا خوشاب روڈ کا معائنہ،بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان نے خوشاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد کی صورتحال اور گردونواح کے علاقے کو خوبصورت بنانے کے جاری کام کا اتوار کے روز موقع پر جاکر جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ نے افسران کو بریفنگ میں بتایا کہ شہر بھر میں پختہ اور عارضی تجاوزات کے خاتمہ کا بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں خوشاب روڈ پر پختہ تجاوزات کو مسمار اور عارضی تجاوزات کو ہٹا گیا ہے ۔ سڑک پر بے ہنگم چنگ چی رکشوں کے کھڑا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور بکر منڈی روڈ پر باقاعدہ اسٹینڈ بنا کر تمام رکشے ترتیب سے کھڑے کروائے گئے ہیں۔ اسی طرح سلانوالی روڈ پر ریڑھی بازار قائم کرکے سٹرک پر جگ جگہ کھڑی ریڑھیوں کو اس بازار میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خوشاب روڈ کے تاجروں کے تعاون سے حسین چوک میں مونومنٹ بھی لگایا جائے گا۔ اسی طرح روڈ کی تمام دکانوں کو شاہنوں کی شہر کی مناسبت سے پاک ائیر فورس کی یونیفارم کا کلر بھی کروایا جارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ خوشاب روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لیے پی ایچ اے گرین بیلٹ کو مزید بہتر بنانے اور شجرکاری بھی کر رہا ہے۔ اسی طرح چوراہوں اور میڈینز و جنگلا وغیرہ کو رنگ و روغن بھی کیا جارہا ہے۔ آمنہ احسان تارڑ نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں شہر کی دیگر مصروف شاہرات اور بازاروں کی خوبصورتی کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کمشنر نے چھٹی کے روز بھی انتظامی و میونسپل افسران اور فیلڈ سٹاف کو شہریوں کی فلاح کے لیے خود کو مصروف رکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں