غیر قانونی ایڈور ٹائزنگ اور سائن بورڈز کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

غیر قانونی ایڈور ٹائزنگ اور سائن بورڈز کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے بازاروں اور دیگر مقامات پر نصب غیر قانونی ایڈورٹائزنگ اور شاپ سائن بورڈ کے خلاف پی ایچ اے نے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، آپریشن کا آغاز خوشاب روڈ سے کیا گیا۔۔۔

 اور بتدریج اسے پورے سرگودھا تک پھیلا جا رہا ہے اور تاجروں کو بلڈنگ لائن تک محدود کیا جائے گا، اس حوالہ سے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کا کہنا ہے کہ پبلک پراپرٹی سے تمام غیرقانونی بورڈز ہٹانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں پول سائن بورڈ، ڈائریکشن بورڈ اور دیگر غیرقانونی بورڈ ہٹانے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوٹے ہوئے اور فیڈ کلر یعنی غیر واضح بورڈ بھی ہٹائے جا رہے ہیں، تاجر حضرات اپنی دکان پر شٹر کے اوپر صرف ایک بورڈ لگانے کے مجاز ہوں گے ، سائیڈ بورڈ، اپر بورڈ، ڈاؤن بورڈ اور سڑک پر ڈائریکشن بورڈز کی کسی بھی صورت اجازت نہ ہوگی، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ خالصتاً عوامی مفاد میں کیا ہے جس پر پی ایچ اے ہنگامی انداز میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، اس فیصلہ پر عملدرآمد سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ آمد و رفت کے مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، اس لئے تاجر طبقہ شہر اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں حکومتی ہدایات پر عمل کرئے تاکہ حقیقی بہتری آسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں