ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینئر ڈی سی سی سابق صوبائی وزیر آبپاشی اما نت اﷲ خان شادی خیل نے کی ۔
اجلاس میں ممبر ڈی سی و چیئر مین مانیٹر نگ کمیٹی ملک فیروز جوئیہ ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او اختر فاروق کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ممبر ڈی سی سی و سابق ایم این اے بیر سٹر حمیر حیات خان روکھڑی (مرحوم ) کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا ، مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دُعا کی گئی۔ ڈی پی او نے عید میلا دالنبی ؐ کے جلو سوں کے سیکورٹی پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ستھرا پنجاب پروگرام ، زیرویسٹ سکواڈ، پرائس چیکنگ، ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، کسان کارڈ کی رجسٹریشن سمیت جملہ اقدامات سے متعلق بریف کیا۔