مقدمات کا ریکارڈ چوری کرنیوالے تفتیشی آفیسر کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تفتیش مقدمات کی مثلیں عدالت میں جمع کروانے کی بجائے چوری کرنیوالے تفتیشی آفیسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں تعینات اے ایس ائی ذوالفقار علی کی جانب سے دوران تعیناتی زیر تفتیش مقدمات کی مثلیں مکمل کرکے پولیس ریکارڈ یا عدالت میں جمع کروانے کی بجائے مبینہ طور پر چوری کر لی گئیں۔ جس سے مقدمات کی تفتیش کا عمل بھی تاخیر کا شکار بن رہا ہے ۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔