خالد جاوید گورائیہ کا گرلز دانش سکول ہر نو لی کا دور ہ،پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

خالد جاوید گورائیہ کا گرلز  دانش سکول ہر نو لی کا دور ہ،پودا  لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر /چیئرپرسن دانش سکول اتھارٹی خالد جاوید گورائیہ کا دانش سکول (گرلز) ہر نو لی کا دور ہ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے لا ن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔۔۔

 سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کے میٹنگ ہا ل میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر پر نسپل دانش سکول (گرلز) میڈم ساجدہ جبین، پر نسپل بوائزرفیع الدین،ممبران بورڈ آف گورنر رانا غلا م اکبراور ندیم عالم بھی مو جود تھے ۔اجلاس میں پر نسپل گرلز ساجدہ جبین نے ڈپٹی کمشنر کو دانش سکول کے بورڈ آف گورنر کے ممبران، سکول میں فراہم کر دہ تعلیمی وبورڈنگ کی سہولیات، سالا نہ نتائج، سپورٹس گالا، گرلز و بوائز سکول میں ایڈیشن پراسس اور سکول کے جملہ شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں