بجلی چوری میں ملوث ملز موں کی فیسکو اہلکاروں پر فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث ملز موں کے خلاف کار روائی کے لئے آنے والے فیسکو اہلکاروں پر مبینہ طور پر جان لیوافائرنگ کردی گئی۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 134 رب میں فیسکو ٹیمیں بجلی چوری میں ملوث شہریوں کے خلاف کار روائی میں مصروف تھیں کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر فیسکو اہلکاروں پر مبینہ طور پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملزم فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔