پاکستانی سگریٹ پر ٹیکسز کی بھرمار ،سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی مانگ میں اضافہ

پاکستانی سگریٹ پر ٹیکسز کی بھرمار ،سمگل  شدہ غیر ملکی سگریٹ کی مانگ میں اضافہ

کندیاں (نمائندہ دنیا )پاکستانی سگریٹ پر ٹیکسز کی بھرمار ،سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔

 پچاس روپے والا سگریٹ کا ایک پیک ایک سو پچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے پاکستان میں تمباکو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے امپورٹڈ سگریٹ کے سمگلر دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہیں پاکستان میں سگریٹ کمپنوں اور تمباکو انڈسٹری پر ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ پاکستان میں تمباکو کے کھیتوں کو ویران اور تمباکو انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بے روز گار ہونے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں