خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایڈوائزر وفاقی محتسب ٹیکس چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائشگاہ پر عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی۔۔۔
جس میں شرکا نے کہا کہ محسن انسانیت محمد عربی کی سیرت و حیات طیبہ ایک کامل نمونہ اور ابدی ضابطہ اخلاق ہے اور انکی تعلیمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں ہم ان پر عمل کر کے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں حضور اکرم کا یوم ولادت تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور مقدس واقع ہے اور آپکی دنیا میں تشریف آوری انعام خداوندی ہے ،جسٹس (ر)چوہدری مسعود جہانگیر ، وفاقی محتسب ٹیکس پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ،وفاقی جائنٹ سیکرٹری ہیومن رائٹس شاہد اقبال ،صوبائی وزیر/ چئیرمین زکوۃ عشر پنجاب رانا منور غوث، وائس کمشنر سوشل سیکوڑٹی پنجاب رائے ذوالفقار کھرل، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک آصف اعوان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد قاسم رانجھا،پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم، ایڈیشنل سیشن جج چوہدری وقار منصور بریار، اسسٹنٹ کمشنرملک اشرف اعوان اور دیگر نے خطاب کیا ۔