25 ستمبر بروز بدھ کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا، ڈاکٹر عبدالرحمن
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراور ایم ایس ٹی ایچ کیو سلانوالی ڈاکٹر عبدالرحمن نے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 25ستمبر بروز بدھ کو ڈینگی ڈے منایا جائے گا، ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے بڑی واک کا اہتمام کیا جائیگا اور مرد خواتین کیلئے جداگانہ سیمینار منعقد ہونگے ، جس میں سرکاری اور نجی اداروں کے ہیڈ سمیت مذہبی رہنما سماجی رہنما تاجر رہنما اور صحافی شرکت کرینگے اور ہم سب باہم مشورہ کے بعد ڈینگی کے تدارک کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔