کسان کارڈ : 73 ہزار 751 افراد کی رجسٹریشن مکمل

کسان   کارڈ    :    73     ہزار    751     افراد     کی    رجسٹریشن     مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن میں ایک لاکھ 50 ہزار کسانوں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا اور اب تک 73 ہزار 751 کسانوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔۔۔

 چاروں اضلاع میں 18 سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں رجسٹریشن کے ساتھ کارڈ کی تقسیم بھی جاری ہے اور اب تک 7 ہزار کارڈ وصول کرکے کسانوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ 15اکتوبر سے ان کارڈ کے زریعے کاشتکاروں کو نامزد ڈیلرز سے کھاد ، پیج اور زرعی ادویات ملنا شروع ہو جائیں گئیں۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے سرگودہا ڈویژن کا 1272 کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔جس میں سرگودہا کا کوٹہ 303، خوشاب کا کوٹہ 264, میانوالی کا کوٹہ 230 اور بھکر کا کوٹہ 475 رکھا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں