ریسکیو 1122کا ڈینگی سے بچاو کیلئے نجی کالج میں سیمینار

 ریسکیو 1122کا ڈینگی سے  بچاو کیلئے نجی کالج میں سیمینار

بھیرہ(نامہ نگار )ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈینگی سے بچاو کیلئے نجی کالج میں سیمینار منعقد کیا گیا۔

 جس میں ریسکیو آفیسر عاصم اصغر نے طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بھیرہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ڈینگی بچاؤ آگاہی مہم چلائی گئی ہے عوام ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے گھروں گلی کوچوں سکول کالجز اور دفتروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں نکاسی آب کا نظام بہتر بنائیں کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور سپرے کا استعمال کر کے اپنے اردگرد کا ماحول کو صاف ستھرا بنائیں عاصم اصغر نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کر کے بھی ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں