پارکنگ ٹھیکو ں میں انکم ٹیکس وصولی کی تفصیلات طلب

 پارکنگ ٹھیکو ں میں انکم ٹیکس وصولی کی تفصیلات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی شعبہ فنانس اینڈ پلاننگ حکام کی جانب سے پارکنگ ٹھیکو ں میں انکم ٹیکس کی وصولی بابت تفصیلات طلب کر لیں۔۔

ذرائع کے مطابق سابقہ مالی سال میں اس حوالے سے وصولی کی شرح انتہائی مایوس کن ہے ، زیادہ تر ادارے اس حوالے سے حکومتی قانون کو نظر انداز کر رہے ہیں جس پر بورڈ آف ریونیو نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور مطلوبہ تفصیلات جلد از جلد ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی سربراہان کو اس ٹیکس کی وصولی کو شفاف بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں