کارپوریشن کا اربن فلڈ پلان کاغذی ثابت ، لوگ خود گھروں ، گلیوں سے پانی نکالنے میں مصروف

کارپوریشن  کا اربن  فلڈ پلان  کاغذی  ثابت ، لوگ  خود  گھروں  ، گلیوں  سے  پانی  نکالنے  میں  مصروف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر /ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن کے واضح احکامات کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اربن فلڈ پلان کاغذی کاروائی ثابت ہوا۔۔

 نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور گلیوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے ، بیشتر یونین کونسل میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ نظر نہیں آیا اور لوگ کاغذی کنٹرول روم سے رابطے کی ناکام کوششیں بھی کرتے رہے تاہم انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، کئی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی شہریوں نے صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر میں جب بھی بارش ہو تی ہے تو نشینی علاقوں میں پانی بھر جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں