علووالی میں دریا سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

علووالی میں دریا سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا ) نواحی علاقہ علووالی میں دریا سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق‘ کندیاں نواحی علاقہ علووالی کا رہائشی نوجوان فدا حسین عمر17سال دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو اور میڈیکل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ ۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر غنیمت علی کی زیر نگرانی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیاریسکیو ٹیموں مختلف پیشہ وارانہ ریسکیو ٹیکنیس سکوبا ڈائیونگ اور بوٹ سرچ بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن سرانجام دیا جبکہ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122 کے 7غوطہ خوروں اور تیراک نے حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں