سی ایچ پی کالونی میں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ چشمہ گرین نے جیت لیا

سی ایچ پی کالونی میں سالانہ والی بال  ٹورنامنٹ چشمہ گرین نے جیت لیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہر سال کی طرح چشمہ سی ایچ پی کالونی میں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔۔

جب کے فا ئنل میچ چشمہ گرین اور چشمہ وائٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں چشمہ گرین نے کانٹے کے مقابلے کے بعد چشمہ وائٹ کو ہرا کر جیت اپنے نام کی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیف انجینئر ہائیڈل واپڈا محمد علی خان تھے ۔ چیف انجینئر محمد علی خان نے دونوں ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں