تجاوزات کیخلاف آپریشن ، خلل ڈالنے پر دکاندار پر مقدمہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، خلل  ڈالنے پر دکاندار پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں میونسپل کمیٹی کی ٹیم تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھی کہ اس دوران سڑک پر ناجائز قبضہ کرکے بیٹھے ملزم نے ان سے گالم گلوچ اور بعد ازاں ہاتھا پائی شروع کردی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں