ڈکیتی و چوری،سرقہ مویشی کی وار داتیں،لاکھوں لوٹ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری اور سرقہ مویشی کی مختلف وار داتوں کے دوران 50شمالی کے۔
قریب طاہر عمران سے موٹرسائیکل،سالم کے قریب محمد عرفان،راجہ اسلم کالونی کے قریب ظہورا حمد،کوٹ راجہ کے قریب محمد صدیق سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے گئے ،اسی طر ح ظفر کالونی میں عامر اکرم سے نامعلوم شخص چھپٹا مار کر پونے دو لاکھ روپے چھین کر لے گیا،جبکہ 78جنوبی کے عبدالرحمان کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی کھاد،7شمالی کے محمد اشرف گودام سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کاکپڑا،47شمالی کے محمد افضل، 49شمالی کے افضل بھٹی ،66شمالی کے محمد آصف کے گھروں سے قیمتی سامان، 108جنوبی کے آشر محمود،مٹھہ لک کے محمد خان،106شمالی کے محمد تنویر،کوٹ مومن کے محمد نواز،137جنوبی کے سلمان علی،34جنوبی کے سرفراز احمد،73جنوبی کے محمد رمضان کے ڈیرہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔