ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ضرورت ہے ،ایوب سیالوی

ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے  کی ضرورت ہے ،ایوب سیالوی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )پروفیسر ریٹائرڈ ایوب سیالوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنیکی ضرورت ہے۔

 تاکہ بچے مستقبل میں احساس کمتری کا شکار نہ ہوں پاکستان میں فی الفور تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز وہاں پر نقل کلچر’ اقرباء پروری’ سفارش نہیں ہے جبکہ پاکستان میں کرپشن’ سفارش اور تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے جسکی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اور سرکاری سکولوں میں فرق کی وجہ سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں ضرروت اس امر کی ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے اور ملکی ترقی کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو عوام اور ملک کیلئے بہتر ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں