بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی سینٹر ز پر بدنظمی کا نوٹس
سرگودھا(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کیلئے قائم سنٹرز پر بدنظمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بنک کے منتظمین کو دفتر طلب کر کے ان پر واضح کیاکہ۔۔۔
حکومت بنک کو سروسز کی فراہمی کی مد میں ادائیگی کر رہی ہے لہذا کسی سنٹر پر عدم دستیاب سہولتوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں قائم تمام سنٹر پر خواتین کے بیٹھنے ، سایہ ، پنکھوں او رپینے کے پانی کا وسیع انتظام ہونا چاہیے ۔ اس طرح تمام سنٹر پر ایجنٹس اور ڈیوائسز بھی بڑھائی جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر میں مزید سنٹر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 70 ہزار اور تحصیل سرگودہا میں 73 ہزار رجسٹرڈ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کی سہ ماہی قسط دس ہزار پانچ سو روپے ادا کی جارہی ہے جبکہ اگلے ہفتہ سے انہی سنٹر ز پر نشوونما کی ادائیگی بھی شروع کی جارہی ہے ۔