دو بڑے سٹون کریشرز کے گرد وغبار سے آلودگی پھیل رہی

 دو بڑے سٹون کریشرز کے گرد وغبار سے آلودگی پھیل رہی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موضع پیل کے نواحی علاقہ ڈھوک اعوان میں لگائے جانے والے دو بڑے سٹون کریشرز سے اٹھنے والے گردو غبار نے علاقہ میں ماحولیاتی آلودگی کا سائرن بجا دیا۔۔۔

وہاں سے اٹھنے والے گردو غبار اور سفید خاکے نے انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ جنگل،جنگلی حیات اور نباتات کو سنگین خطرات میں دھکیل دیا، ماحولیاتی آلودگی میں خوفناک اضافے نے ڈھوک اعوان کے مکینوں کی زندگی دشوار بنا دی ،محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ، علاقہ کے مکجینوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مظالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات خوشاب کو اس صورتحال کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا پابند بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں