زیادتی کے واقعات لمحہ فکریہ،موبائل فون بچوں سے دور رکھیں،ملک ریاض ٹوانہ

زیادتی کے واقعات لمحہ  فکریہ،موبائل فون بچوں سے  دور رکھیں،ملک ریاض ٹوانہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی معروف سماجی شخصیت ملک ریاض ٹوانہ نے سلانوالی شہر اور دہی علاقوں میں معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا۔۔۔

کہ سول سوسائٹی، علمائے کرام، اساتذہ کرام اور دانش وروں صحافیوں کو بچوں اور بچیوں پر جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کا موبائل فون اور انٹرنیٹ کا بے جا استعمال افسوسناک عمل ہے ، ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور موبائل فون بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں