پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،من مانے کرائے وصول

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،من مانے کرائے وصول

کندیاں(نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپوٹرز حضرات مسافر گاڑیوں کے من مانے کرائے وصول کرنے میں مصروف، اہل علاقہ کا ڈی پی او میانوالی سے سرکاری کرایہ نامہ پر۔۔۔

عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی باوجود ٹرانسپورٹر حضرات نے کرایوں میں کو ئی کمی نہیں کی ہے کندیاں،چشمہ اور پپلاں روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں میں سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مافیا مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ٹرانسپورٹرز حضرات مسافروں سے زبردستی زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں مسافروں کی طرف سے سرکاری کرایہ نامہ چیک کرانے کے مطالبہ پرانہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اوورچارجنگ اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مافیا دھڑلے سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی او میانوالی اور سیکرٹری ڈی آر ٹی سے ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں