عوام کو روزگار فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،عشنہ طاہر

 عوام کو روزگار فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،عشنہ طاہر

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق غریب عوام کو روزگار کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات اٹھا رہی ہے۔۔۔

 اس سلسلہ میں ماڈل ریڑھی بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ غریب ریڑھی بان بہتر طریقہ سے اپنا روزگار حاصل کر سکیں وہ پھلروان روڈ پر قائم ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کر رہی تھیں ان کے ہمراہ چیف افیسر بلدیہ سید محمد زوہیر میونسپل ریگولیشن آفیسر مس عابدہ ایوب و دیگر بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار میں عوام کو روزمرہ کی معیاری اشیاء خورد و نوش ایک چھت تلے میسر ہوں گی انہوں نے چیف افسر بلدیہ کو ہدایت کی کہ وہ ریڑھی بازار میں ہونے والے کام کی کڑی نگرانی رکھیں اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وزیر اعلی پنجاب کا غریب عوام کو ریلیف دینے کا خواب پورا ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں