15 اکتوبر سے صفائی ٹھیکیدار کے سپرد : گھر سے باہر کوڑا پھینکنے پر مقدمات اور جرمانے

15     اکتوبر    سے   صفائی    ٹھیکیدار   کے   سپرد  :     گھر   سے     باہر   کوڑا    پھینکنے   پر   مقدمات    اور    جرمانے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے ،26 بلین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔۔۔

 15اکتوبر سے شہر اور تمام تحصیلوں کی صفائی ٹھیکے دار کے سپرد ہو جائے گی،250 گھروں کیلئے ایک رکشہ مخص ہوگا،پہلے 6 ماہ عوام سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا،جو بھی گھروں سے باہر کوڑا کرکٹ پھینکے گا اسکے خلاف جرمانہ اور مقدمات درج ہونگے ، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیگٹو آفیسر سالڈ لڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی رانا شاہد نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر پیڑن چیف فاونڈر گروپ چویدری عامر عطاء باجوہ،سینئر نائب صدر ملک آصف امیر اعوان جنرل سیکرٹری مرزا فضل الرحمن بھی موجود تھے ، رانا شاہد نے کہاکہ حکومت پنجاب کے پنجاب ستھرا پروگرام پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے ، 13 ستمبر 2024 سے سرگودھا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا تھا،جاری ماہ 15اکتوبر سے ٹھیکے دار شہر کی صفائی کا انتظام سنبھال لیں گے ، انہوں نے کہاکہ کمپنی کے تمام قواعد و ضوابط مکمل کیے جا چکے ہیں ،شہر میں کیمرے لگائے جائیں گے 250 گھروں کے لیے ایک رکشہ ہوگا اور رکشہ کے ساتھ ٹریکر لگائے جائیں گے ۔ سرگودھا شہر میں ایک لاکھ بیس ہزار گھر ہیں بینک کے تعاون سے ہر گھر کی پی ایس آئی ڈی بنائی جائے گی اور عوام کی آگاہی کے لیے بروشر تقسیم کیے جائیں گے ٹھیکے دار کے پاس گاڑیاں اور 1000 بندے ہوں گے ۔پہلے چھ ماہ عوام سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔اس موقع پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پنجاب کا ایک اہم اور بہت احسن اقدام ہے ۔ ادارہ کے قیام سے شہر بھر کی صفائی میں بہتری آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں