ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ایوان صنعت وتجارت کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی  برائے ایوان صنعت وتجارت کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ایوان صنعت وتجارت کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔

 اجلاس میں اے ڈی سی جی عمر فاروق ، صدر ایوان صنعت وتجارت خواجہ یاسر قیوم ، صدر سمال ٹریڈزحسن یوسف ، نائب صدر خواتین چیمبر آف کامرس کے علاوہ عامر عطاء باجوہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تاجروں کی فلاح وبہبود ، کاروبار کے فروغ اور تاجروں کودرپیش مسائل کے علاوہ شہر کو صاف ستھرا وخوبصورت بنانے کیلئے مختلف امور کو زیر بحث لایاگیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں