اکتوبر ختم ہونے کے قریب ‘گرمی نے شہریوں کا پیچھا نہ چھوڑا

 اکتوبر ختم ہونے کے قریب ‘گرمی نے شہریوں کا پیچھا نہ چھوڑا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) ماہ اکتوبر ختم ہونے کو ہے مگر اسکے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے جمعہ کے دن بھی درجہ حرارت 35ریکارڈ کیا گیا ۔

گندم کی کاشت بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ برسین چارہ کی کاشت فصل گرمی کی شدت کی وجہ سے نصف سے زیادہ بیج کا اگاؤ نہ ہونے کی وجہ سے بار بار برسین کا بیج ہر پانی کے ساتھ کاشت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے کاشتکاروں دوگنی تگنی مقدار میں بیج استعمال کرنا پڑ رہا ہے عمر رسیدہ بزرگوں کے مطابق ماہ اکتوبر کے آخری ایام میں اتنی گرمی پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں