تمباکو نوشی جان لیوا نشہ ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا:ڈاکٹر مظہر

تمباکو نوشی جان لیوا نشہ ذمہ داریوں کا احساس  کرنا ہو گا:ڈاکٹر مظہر

کندیاں(نمائندہ دنیا)تمباکو نوشی جان لیوا نشہ ہے جو مہلک امراض کا موجب بنتا ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا ۔۔

ان خیالات کا اظہار ہومیو فزیشن ڈاکٹر مظہر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہاکہ تمباکو نوشی ایسا جان لیوا نشہ ہے جو دیگر مہلک بیماریوں کا موجب بنتا ہے تمباکو نوشی کرنیوالے بیشتر افراد،دل،پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر جیسی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اگر ہم سیگریٹ پینے والوں کے بجائے نان سموکر کو اس نشے سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجائیں تو تمباکو کنٹرول کے حوالے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مقاصد نسبتاً آسانی سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں