رائیونڈ جانیوالی بس مزدہ سے ٹکرا گئی ،کنڈیکٹر جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر وے پر بس اور مزدہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، بتایا جاتا ہے کہ پشاور سے رائیونڈ جاتے ہوئے بس کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے موٹر وے پر جاتے ہوئے۔۔۔
ڈمپر کو پیچھے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بس کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق اور مزدہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا، زخمی کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔