بجلی اور گیس مہنگی،چھوٹی صنعتیں تباہی کے دہانے پر،متعدد فیکٹریاں بند،مزدور بیروزگار

بجلی اور گیس مہنگی،چھوٹی صنعتیں تباہی کے دہانے پر،متعدد فیکٹریاں بند،مزدور بیروزگار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سرگودھا میں سینکڑوں چھوٹی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں۔

، 3400 میں سے 2100 کے قریب چھوٹی صنعتیں بند ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہو کر رہ گئے ہیں، شہر میں بیکو لائٹ، جوتے بنانے سمیت دیگر چھوٹی صنعتوں سے بڑی تعداد میں محنت کش وابستہ تھے ، حالیہ چند سالوں میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر چھوٹی صنعتوں کے مالکان شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے  اور بڑی تعداد میں بڑی، چھوٹی فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں، جس سے بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں،ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ،متاثرہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو روزگار کی ضرورت ہے لیکن ہم کو بیروزگار کرکے یہ کس طرح کی حکومت کی جارہی ہے ، چھوٹی صنعتوں کے مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گیس اور بجلی پر سبسڈی دی جائے تا کہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں، مہنگی بجلی اور گیس کے ساتھ چھوٹی صنعتوں کو چلانا اور ملازمین کی تنخواہیں نکالینا ممکن نہیں رہا،حکومت ہماری استدعا پر ہمدردی کیساتھ غور کر ے۔ چھوٹی فیکٹریوں کے مالکا نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسا لائحہ بنائے کہ ہماری فیکٹریاں بھی چلتی رہیں اور بیروز گار ہونے والوں شہریوں کا روز گار بحال ہو اور ملک میں خوشحالی آئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں