ناجائز اسلحہ برآمد ، ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے نیامت ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو روک کر چیک کیا اور بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے حراست میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔