جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی مسائل پر بات کرتی ہے ،عمران حسن اعوان

 جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی مسائل  پر بات کرتی ہے ،عمران حسن اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی عوامی مسائل پر بات کرتی ہے جبکہ دوسری سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے سرگرم رہتی ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی ضلع سرگودھا عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سرگودھا نے شہر کے مسائل کیساتھ ساتھ رورل ایریا کے مسائل کو اجاگر ہی نہیں کیا بلکہ احتجاج بھی ریکارڈ کروائے ہیں اور عوامی مسائل کو انتظامیہ کی توجہ کا مرکز بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی میاں اویس قاسم تلہ کی قیادت میں ایک لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے جس کو یقینی بنایا جائے گا۔سرگودھا بھر کی یونین سطح کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر یونین میں پروگرام کئے جائیں گے یونین سطح کے مسائل کو انتظامیہ تک پہنچا کر ان کے مسائل کے حل کیلئے ایک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے جیسے کہ جماعت کے خاصہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں