ملتان ، مظفرگڑھ روڈ کی ناقص تعمیر روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی

ملتان ، مظفرگڑھ روڈ کی ناقص تعمیر روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی

میانوالی(نامہ نگار)ملتان، مظفرگڑھ روڈ انتہائی مصروف روڈ ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے ملتان، مظفر گڑھ، کراچی تک یہ سب سے پرانا اور مصروف ترین سڑک ہے۔

اس روڈ کی تعمیر پہلے کورین کمپنی نے بہت عمدہ کی تھی مگر دو سال بعد اس کی توسیع اور کارپٹ روڈ بنانے کا منصوبہ شروع ہوا جو کہ انتہائی غیر معیاری اور ناقص کام ہوا ہے جس سے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پورے جنوبی پنجاب کا واحد بزریعہ روڈ راولپنڈی اسلام آباد جانے کا راستہ دشوار گزار بن گیا ہے ۔شہر سے دس کلومیٹر پر میانہ کھوہ کے مقام پر ٹول پلازہ بنادیا گیا ہے ، ٹول پلازہ سے آگے ضلع کی حدود 60 کلومیٹر ہے جس کے گاڑی کا 20 روپے سے یک دم بڑھاتے ہوئے 40 اور اب 50 روپے کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں