میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودہا کی مالی حالت بہتر نہ ہونے کے باعث متعدد ملازمین اور پنشنرز کوتاحال تنخواہ و پنشن نہ مل سکی۔۔۔
جس وجہ سے ان ملازمین کو مالی مشکلات پیش آ رہی ہیں، جب کہ ٹھیکے داروں کو رقم کی ادائیگی بھی عرصہ سے رکی ہوئی ہے ، بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے ڈی پی ڈی سی میں 50 سے زائد کمرشل عمارتوں کی منظوری ہونے پر آئندہ چند روز میں ادارے کی آمدن ہونا شروع ہو جائے گی، جس سے مالی حالت ہو جائے گی۔