دفتر ٹرانسپو رٹ یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعزیتی اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دفتر ٹرانسپو رٹ یونیورسٹی آف سرگودھا میں انچارج دفتر تعلقات عامہ و مطبوعات محمد عثمان کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ آفیسر سید تنویر حسین شیرازی کے بہنوئی سید حسن عسکری کاظمی (سکاٹ لینڈ) کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ آفیسر سید تنویر حسین شیرازی، افسر تعلقات عامہ فیصل جاوید، ٹرانسپورٹ سپروائزر مظہر اقبال، فوٹو گرافر طیب الرحمن، کیمرا مین ظہیر بابر اور ڈرائیور اعجاز کلیار بھی موجود تھے ۔