کمشنر کا اچانک کارپوریشن دفتر کا دورہ ،حاضری چیک کی

کمشنر کا اچانک کارپوریشن دفتر کا دورہ ،حاضری چیک کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے گزشتہ صبح اچانک میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا۔۔۔

 انہوں نے مختلف برانچوں میں جا کر برانچ ملازمین کی حاضری چیک کی اور ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائے گی دفتر آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں بعد میں کمشنر سرگودھا نے مختلف بازاروں کا راؤنڈ کیا انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ عملہ صفائی کی ڈیوٹی کے بعد اپنی دکانوں سے باہر گند نہ پھینکیں اور تجاوزات کرنے سے گریز کریں، تجاوزات کرنے والو ں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے بلدیہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں اور شہر میں پھر نے والی گدھا ریڑھی، تانگے والے کوچوانوں کو پابند بنائیں کہ جانوروں کے فضلات سڑکوں میں گرنے سے روکنے کے لیے ان ریرھیوں کے نیچے بوریاں باندھیں عملدرآمد نہ کرنے والو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اس موقع پر چیف افیسر زویا مسعود اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں