پولیس افسروں اور اہلکاروں کی کالونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں 50 سال قبل پولیس افسروں اور اہلکاروں کے لیے بنائی گئی رہائشی کوارٹرز ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔۔۔
ہر طرف جھاڑیاں اور کیٹرے مکوڑوں کا بسیرہ کوارٹر کی دیواریں، لینٹر، کھڑکیاں، دروازے ٹوٹ پھوٹ گئے ، واٹر ٹینک بوسیدہ جبکہ نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہر طرف غلاظت کے انبار لگ گئے ، پولیس حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دے کر ناقابل استعمال قرار دیدیا، رہائشی کے لیے مناسب متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث پولیس افسران اور اہلکار مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پرانے کھنڈر نما رہائشی کوارٹرز کو مسمار کر کے اسی مقام پر وسیع رقبہ پر ازسرنو رہائش کوارٹرز تعمیر کیے جائیں، تاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو پولیس اسٹیشن کے قریب شہر کے اندر ہی رہائش میسر آجائے ۔