کلور کوٹ :کسٹم سگریٹ سمیت اسلحہ کی سمگلنگ کا انکشاف
کلورکوٹ(نامہ نگار) تھانہ کلورکوٹ کی حدود میں آنے والی چیک پوسٹ روہلہ غربی میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم، ایرانی ڈیزل، نان کسٹم سگریٹ سمیت اسلحہ کی سمگلنگ کا انکشاف۔۔۔
تفصیل کے مطابق صوبہ کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والی دریائی چیک پوسٹ روہلہ غربی جس کو انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے چوکی انچارج کی ملی بھگت سے جرائم پیشہ افراد سرگرم ہو گئے روزانہ کی بنیاد پر سمگلنگ کی جانے لگی ایرانی ڈیزل، نان کسٹم سگریٹ اور اسلحہ کی سمگلنگ کے لئے جرائم پیشہ عناصر سرگرم عمل ہیں، دریائی چیک پوسٹ پر آنے جانے والے مسافروں سے چوکی کی مرمت اور گاڑی کی مرمت کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کی وصولی بھی جاری ہے ، اہل علاقہ کا ڈی پی او بھکر سے فوری طور خفیہ ٹیموں کے ذریعے معاملات انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔