دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھالیں،علما ئکرام

 دنیا اور آخرت میں کامیابی  کیلئے زندگی کو قرآن وسنت  کے مطابق ڈھالیں،علما ئکرام

بھیرہ(نامہ نگار )اولیاے کرام نے دینی تعلیمات کی روشنی میں ہمیشہ تزکیہ نفس اور انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی زندگی کو قران و سنت کے مطابق ڈھالیں تاکہ دینا و آ خرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید حسنین فاروق کی صدارت میں منعقدہ سالانہ عرس محبوبین فقہیہ اعظم سالم سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی و دیگر علماء کرام نے کیا انہوں نے حکیم علامہ سیف الدین نقشبندی کی علمی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صالح اعمال ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں