شعبہ زراعت میں گندم کی فصل اہمیت کی حامل :سروش فاطمہ

 شعبہ زراعت میں گندم کی فصل اہمیت کی حامل :سروش فاطمہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیراہتمام گندم اگائو آگہی مہم کے تحت کے فا طمہ جناح ہال جوہر آباد میں ڈپٹی کمشنر سیدہ سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت عظیم الشان نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

کنونشن میں اے ڈی سی(آر) خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان، محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کثیر تعداد میں نمبرداران اور کسانوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سیدہ سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے گندم اگا مہم کے تحت 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنیوالوں کو بذریعہ قرعہ اندازی مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت میں گندم کی فصل نہایت اہمیت کی حامل ہے ضلع کے کاشتکار بھائی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں اس ضمن میں حکومت پنجاب نے کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے مختلف کسان پیکج متعارف کروائے ہیں ان میں کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اور بارہ ایکڑ سے پچیس ایکڑ تک گندم کاشت کرنیوالے کسان بھائیوں کو بذریعہ قرعہ اندازی 1ہزارمفت لیزر لینڈ لیولر اور1ہزارٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کنونشن میں موجود نمبرداروں اور کسانوں سے کہا کہ وہ دیگر کاشتکاروں تک یہ پیغام عام کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں اور حکومت پنجاب کے کسانوں کی معاشی خوشحالی کیلئے متعارف کرائے گئے کسان پیکج کی افادیت بارے آگاہی فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں